سابق ایم پی اے ملک رضا شاہد وسیر کی سالگرہ پر تقریب
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سابق ایم پی اے اور سی ای او شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم ملک رضا شاہد وسیر کی سالگرہ کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
قریبی عزیز و اقارب، دوست احباب نے شرکت کر کے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر سابق ایم این اے ملک نواب شیر وسیر، ملک عرفان وسیر، میاں نوید الحسن، حیدر علی اویسی اور فیض احمد فریدی بھی موجود تھے ۔