وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے وا لا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے ویگن میں نصب کیا گیا غیر معیاری گیس سلنڈر حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔