طالب علم پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

طالب علم پر تشدد کرنے والے  ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طالب علم پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے نیشنل کالونی میں ملز م لڑکیوں کی تصاویر بنا رہے تھے کہ جنہیں مبین نے تصاویر بنانے سے منع کیا تو حنان نے ساتھیوں کیساتھ ملکر محمد مبین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے حنان کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا، پولیس نے گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں