جڑانوالہ:یومِ ارتھ کی تیاریاں مکمل رات لائٹس بند رکھنے کی ہدایت

جڑانوالہ:یومِ ارتھ کی تیاریاں مکمل  رات لائٹس بند رکھنے کی ہدایت

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ میں بھی عالمی یومِ ارتھ منایا جائے گا، جس کے تحت رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک غیر ضروری لائٹس بند رکھی جائیں گی۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق اس اقدام کا مقصد توانائی کی بچت اور ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ زمین کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اور شجرکاری اور توانائی کا درست استعمال ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں