وویمن پولیس کی کارروائی ،بچوں کو بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا

وویمن پولیس کی کارروائی ،بچوں کو  بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وویمن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا۔

خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی سے بچے چھین لیے اور اسے گھر سے نکال دیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ وویمن ثناء بلال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو بازیاب کروا لیا۔ وویمن پولیس نے 3 ماہ کا بچہ شہرام اور دو سالہ حرین کو ماں کے حوالے کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں