ضلع ٹوبہ میں ارتھ آور منانے کی تیاریاں مکمل
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آج ارتھ آور منایا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے تمام سرکاری و نجی اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ارتھ آور کے دوران رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک غیر ضروری لائٹس بند رکھی جائیں گی تاکہ توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔