مزدوروں کی فلاح کیلئے اقدامات جاری: میاں عاطف سعید
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے سینئر ممبر میاں عاطف سعید نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ اور لیبر قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزدوروں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متعلقہ اداروں سے رجوع کریں اور آجر حضرات قوانین کی پابندی کریں تاکہ ایک منصفانہ ماحول قائم ہو سکے ۔