سول ڈیفنس کی کارروائیاں، غیر قانونی گیس سنٹر کو سیل کر دیا
انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد ضروری :محمود گل
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس عمر عباس میلہ کی ہدایت پر سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ضلع بھر میں فائر سیفٹی انسپکشن اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔اس سلسلے میں بابا گیس سنٹر کو سیل کر کے سامان ضبط کر لیا گیا جبکہ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ اسی طرح عمر آئل ایجنسی کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے دکان کو سیل کر دیا گیا اور متعلقہ افراد کے خلاف چالان مرتب کیا گیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس محمود گل نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔