جڑانوالہ میں شجرکاری و سجاوٹ مہم کا آغاز کر دیا گیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب کی ہدایت پر شہر کو سرسبز بنانے کے لیے شجرکاری اور سجاوٹ مہم شروع کر دی گئی ہے۔
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کی نگرانی میں مختلف علاقوں، پارکوں اور اہم سڑکوں کے اطراف پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ شہر کو خوبصورت بنایا جا سکے ۔شہریوں نے اس اقدام کو سراہا ہے جبکہ انتظامیہ کے مطابق مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور صاف ماحول فراہم کرنا ہے ۔