گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
شہری مہنگے داموں سلنڈر خریدنے پر مجبور ،شیڈول پر نظرثانی کی جائے :شہری
چناب نگر (نامہ نگار)چناب نگر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔شہریوں کے مطابق صبح کے اوقات میں گیس کی بندش معمول بن چکی ہے ، جس سے روزمرہ کے امور متاثر ہو رہے ہیں۔گیس کی عدم دستیابی کے باعث شہری مہنگے داموں سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے ان پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول پر نظرثانی کی جائے اور صبح کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔