ورکنگ خواتین کیلئے ڈے کیئر مراکز کا قیام ،فنڈز جاری
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ورکنگ خواتین کو ملازمت کے مقام پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈے کیئر مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تین ڈے کیئر مراکز کے قیام کے لیے فنڈز فراہم کر دیے گئے ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈویژنل پبلک سکول تاندلیانوالہ، ماڈل چلڈرن ہوم سوشل ویلفیئر کمپلیکس اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ میں چیکس تقسیم کیے۔