سندیلیانوالی :نقل کلچر کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات

سندیلیانوالی :نقل کلچر کے  خاتمے کیلئے سخت اقدامات

سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر )گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سندیلیانوالی کے پرنسپل ڈاکٹر عتیق الرحمن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران نقل کلچر کے خاتمے کے لیے مثالی اقدامات کیے ۔

 پرنسپل نے امتحانی مرکز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی، جس کے نتیجے میں طلبہ کو پرامن اور سازگار ماحول میں امتحان دینے کا موقع ملا۔اساتذہ اور اہل علاقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر تعلیمی ادارے بھی اس اقدام کی پیروی کرتے ہوئے تعلیمی معیار کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں