پینسرہ: ویٹرنری ڈاکٹر محمد شاہد کی والدہ انتقال کر گئیں
پینسرہ (نمائندہ دنیا)ٹھیکریوالا میں و یٹر نری ڈاکٹر محمد شاہد کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی قبرستان ٹھیکریوالا میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قل شریف کا ختم آج صبح 9 بجے گنبد والی مسجد، چک نمبر 74 ج ب ٹھیکریوالا میں پڑھایا جائے گا۔