گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا جائے ، کسان رہنما کا مطالبہ

گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ  کیا جائے ، کسان رہنما کا مطالبہ

کمالیہ (نمائندہ دنیا )کسان رہنما حاجی صابر لنگاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں گندم کے کاشتکار شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں،

 اس لیے گندم کی امدادی قیمت میں فوری اضافہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کھاد، پیسٹی سائیڈز اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے ، جبکہ سرکاری قیمت کسانوں کی پیداواری لاگت کے مطابق مقرر نہیں کی گئی، جس کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔حاجی صابر لنگاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کی امدادی قیمت میں فوری اضافہ کیا جائے اور کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں