جامع الھدیٰ السلفیہ للبنات میں تکمیل حفظ القرآن کی تقریب

جامع الھدیٰ السلفیہ للبنات میں تکمیل حفظ القرآن کی تقریب

نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات، اسناد، شیلڈز تقسیم

سمندری (نمائندہ دنیا )مدرسہ تحفیظ القرآن جامع الھدیٰ السلفیہ للبنات مہدی ٹاؤن کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات نے مدیر جامعات مولانا بہادر علی سیف اور ناظم حافظ یاسر فاروق کی قیادت میں وفاق المدارس کے تحت حفظ، ترجمہ و تفسیر اور حفظ القرآن کی تکمیل کی۔مرکزی جامع مسجد اقصیٰ میں منعقدہ تقریب کے دوران مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالرشید حجازی اور دیگر معززین نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات، اسناد، شیلڈز اور چادریں تقسیم کیں۔تقریب میں مولانا بہادر علی سیف نے مولانا عبدالرشید حجازی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ اس موقع پر مولانا عبدالرشید حجازی نے جامعات کی خدمات کو سراہتے ہوئے مدیر اور ناظم جامعات کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں ایران امریکہ کشیدگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حکومت کی پالیسی کی مکمل حمایت کرتی ہے اور امت مسلمہ کے اتحاد پر یقین رکھتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں