پالتو کتے کی شکایت ،پولیس طلب، مالک کو وارننگ
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )چک 64 ج ب کے علاقے میں ایک شہری نے محلے کے پالتو کتے سے تنگ آ کر پولیس کو 15 پر کال کر دی۔کرائے کے مکان میں رہائش پذیر علی نامی نوجوان نے مؤقف اختیار کیا کہ۔۔۔
ہمسایہ کا کتا گزشتہ چند روز سے اسے راستے میں تنگ کر رہا ہے اور متعدد بار کاٹنے کی کوشش بھی کر چکا ہے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ ٹھیکریوالا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں فریقین سے بات چیت کی۔ پولیس نے کتے کے مالک کو سختی سے ہدایت کی کہ جانور کو قابو میں رکھا جائے تاکہ آئندہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔