منشیات فروش معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے : ڈاکٹرنوید

منشیات فروش معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے : ڈاکٹرنوید

تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان ناسوروں کا خاتمہ کریں گے : ڈی پی او

چناب نگر(نامہ نگار) ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹرنویدعاطف نے کہا ہے کہ منشیات فروش ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں نا جانے کتنے لوگ ان افراد کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ،تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان ناسوروں کا خاتمہ کریں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات سے ہماری نوجوان نسل بری طرح تباہ ہورہی ہے ،طلباء کو منشیات کے نقصانات سے آگاہی دینا بھی بہت ضروری ہے ، انشاء اﷲ ضلع کو منشیات سے پاک کر کے اپنی نسلوں کو نشہ کی لعنت سے بچایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا عمل بھی جاری ہے اور منشیات فروشوں کو عدالتوں سے سزائیں بھی دی جاری ہیں، پولیس منشیات کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے تاہم عوام کو بھی چاہیے کہ منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ منشیات سے پاک معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں