جڑانوالہ :سیم نہر کی بہتری کے منصوبے کا افتتاح، صفائی مہم کا آغاز
مقامی لوگوں کے مطالبے پر ایم این اے بلال بدر چودھری نے نو ٹس لیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)عوامی مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی بلال بدر چوہدری اور اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے 240 موڑ سے کموآنہ تک سیم نہر کی بہتری کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔افتتاح کے فوری بعد متعلقہ عملے نے نہر کی صفائی کا کام بھی شروع کر دیا۔ اس موقع پر محمد عثمان اور محمد جمیل اعوان بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ سیم نہر کی حالت طویل عرصے سے انتہائی خراب تھی، جس کے باعث اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطالبے پر ایم این اے بلال بدر چودھری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس منصوبے کا آغاز کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلال بدر چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔