ڈاکٹر وسیم حیدر پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ پروگرام سے برطرف

ڈاکٹر وسیم حیدر پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ پروگرام سے برطرف

پالیسیز کی خلاف ورزی پر برطرف کیا گیا ،ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)وائے ڈی اے کے صدر اور الائیڈ ہسپتال 2 میں تعینات ڈاکٹر وسیم حیدر کو پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ پروگرام سے برطرف کر دیا گیا۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق ڈاکٹر وسیم حیدر کو پالیسیز کی خلاف ورزی پر برطرف کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹر وسیم حیدر فوری طور پر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں