ٹرک پر اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹرک پر اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ فیڈمک کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جو ٹرک پر اوور لوڈنگ کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بننے کے ساتھ حادثے کی وجہ بھی بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔