قومی یکجہتی کے بغیر ترقی کا خواب پو را نہیں ہو سکتا:آصف قادری

 قومی یکجہتی کے بغیر ترقی کا خواب پو را نہیں ہو سکتا:آصف قادری

پاکستان سنی تحریک قیامِ امن، اتحادِ امت اور قومی استحکام کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)قومی یکجہتی کے بغیر ترقی اور استحکام کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہو سکتا، عوام اور قیادت کو مل کر امن، استحکام اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار  سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے پی پی-111 کے زیر اہتمام ذمہ داران کے ماہانہ تنظیمی و تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک میں قیامِ امن، اتحادِ امت اور قومی استحکام کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے ۔ موجودہ حالات میں وطنِ عزیز کو انتشار نہیں بلکہ باہمی اتحاد، برداشت اور مضبوط اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے ، لہٰذا تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سنی تحریک اسلامی نظام کے عملی نفاذ کے لیے آئینی، جمہوری اور پارلیمانی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ، کیونکہ اسلامی نظام کا نفاذ اسمبلیوں کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔اجلاس میں ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو مزید تیز کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں