ٹرمپ نے خطے کو بد امنی کی طرف دھکیل دیا :رانا زاہد توصیف
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے امریکہ \' اسرائیل اور ایران کی ایک ماہ سے جاری جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
امریکی صدر ٹرمپ نے جہاں خطے کو بد امنی کی طرف دھکیل دیا ہے وہاں بعض مسلم ممالک کو دوسرے مسلمان ملکوں کے ساتھ باہم لڑانے کی سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے خطہ کی کشیدہ صورت حال کے تناظر میں تمام مسلم ممالک کو مل جل کر آئندہ کے لئے موثر حکمت عملی وضع کرنا ہو گی ۔