20 پاکستانی بحری جہازوں کو اجازت، تاجر برادری کا خیرمقدم

20 پاکستانی بحری جہازوں کو اجازت، تاجر برادری کا خیرمقدم

فیصلہ ایران اور پا کستان کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے : تاجر رہنما

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلیٰ و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزا اشرف مغل، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور دیگر تاجر رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینا ایک خیرسگالی اقدام ہے ، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے اور اس کے دوررس سفارتی و معاشی اثرات مرتب ہوں گے ۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ 20 جہازوں کی محفوظ آمد و رفت سے ملک میں ایندھن کی سپلائی لائن مستحکم رہے گی اور توازن میں بہتری آئے گی۔

دیگر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ یہ اقدام ایران اور پاکستان کے خصوصی تعلقات اور علاقائی استحکام کے لیے دوستانہ عزم کا اظہار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیل کی محفوظ سپلائی لائن سے عوامی زندگی میں بہتری آئے گی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر مختلف تاجر رہنماؤں نے بھی اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور اعتماد کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں