سرکاری سکول سے واٹر پمپ بجلی کے تار ، کمپیوٹر چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری سکول سے واٹر پمپ، بجلی کے تار ، کمپیوٹرز اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے میں واقعہ گورنمنٹ سکول سے رات کی تاریکی میں ملزمان تالے توڑ کر واٹر پمپ، بجلی کے تار، کمپیوٹرز اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہیں ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔