سابقہ رنجش ،شہری کو سنگین دھمکیاں ،تشدد کا نشانہ بنا دیا

 سابقہ رنجش ،شہری کو سنگین دھمکیاں ،تشدد کا نشانہ بنا دیا

جمیل پارک میں طلحہ نامی شہری کو ملزمون نے قابو کر لیا ، مقدمہ د رج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو گن پوائنٹ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ رضا آباد کے علاقے جمیل پارک میں طلحہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے گن پوائنٹ پر اسے قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ قتل اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں