اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کا ، ڈینگی کنٹرول اقدامات تیز کرنیکا حکم

اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کا ، ڈینگی کنٹرول اقدامات تیز کرنیکا حکم

مریضوں کی عیادت کی،تیمارداروں سے سہولیات کی فراہمی کے بارے میں پو چھا

لالیاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر انس سعید نے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ایمرجنسی، چلڈرن وارڈ اور دیگر وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی اور تیمارداروں سے سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج، ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈاکٹر انس سعید نے ڈاکٹرز اور سٹاف کو مریضوں سے حسن سلوک اپنانے ، بروقت علاج اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ وارڈز میں صفائی بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کی ہدایت جاری کی۔بعد ازاں انہوں نے ڈینگی سے بچاؤ اور کنٹرول کے حوالے سے تحصیل لالیاں میں متعلقہ محکموں کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں ڈینگی کی صورتحال، انڈور و آؤٹ ڈور سرویلنس، سپرے آپریشن اور عوامی آگاہی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں کھڑا پانی نہ رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں