ڈپٹی کمشنر جھنگ کا امتحانی مراکز کا دورہ، شفافیت یقینی بنانیکا حکم

ڈپٹی کمشنر جھنگ کا امتحانی مراکز کا دورہ، شفافیت یقینی بنانیکا حکم

کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی:علی اکبر بھنڈر کی گفتگو

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے میٹرک کے امتحانات کے حوالے سے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات، سکیورٹی اور شفافیت کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے مراکز میں طلبہ کی رول نمبر سلپس، شناخت اور داخلے کے طریقہ کار کو چیک کیا اور موقع پر موجود امتحانی عملہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانی عملہ مکمل الرٹ رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے اور نقل کی روک تھام کے لیے نگران عملہ سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنائے ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ امتحانات میں شفافیت برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کو پرسکون اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی طالب علم کو ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں