رشوت اور کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا :ڈی پی او
ساجد حسین کی زیر صدارت ٹریفک پولیس سٹاف کی میٹنگ ،کارکردگی بہتر بنانے پر زور
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او ساجد حسین کی زیر صدارت ٹریفک پولیس سٹاف کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر میں ٹریفک کی صورتحال، مصروف روڈز، چلاننگ ریشو اور کی پرفارمنس انڈیکٹرز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ٹریفک فلو، نظم و ضبط اور اسٹاف کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ ڈی پی او نے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی اور حادثات کی روک تھام کے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ دورانِ ڈیوٹی اہلکاروں کو خوش اخلاقی اور شہریوں کے ساتھ تعاون لازمی قرار دینے کی تاکید کی گئی۔مزید برآں، ٹریفک سٹاف کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے فوری حل کے لیے احکامات جاری کئے گئے ۔ ڈی پی او نے واضح تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ بدسلوکی، رشوت اور کرپشن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔