بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والا گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کے لئے خطرات پیدا کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں پولیس نے مین شاہراہ پر بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کے لئے خطرات پیدا کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔