کونسل آف آرٹس اور بزم اربابِ قلم کے اشتراک سے مشاعرہ
مقامی شعراء کے ساتھ قریبی علاقوں سے آنیوالے شعرا کی بڑی تعداد میں شرکت
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد اور بزم اربابِ قلم فیصل آباد کے اشتراک سے ماہانہ مشاعرہ منعقد ہوا۔معروف شاعر منظور ثاقب کی زیر صدارت منعقدہ اس مشاعرے میں فیصل آباد کے مقامی شعراء کے ساتھ ساتھ قریبی علاقوں سے آنے والے شعرا کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اسی طرح ادب سے دلچسپی رکھنے والے حاضرین کی بھی کثیر تعداد محفل میں موجود تھی۔شعرا نے اپنے خوبصورت کلام سے محفل کو سجا دیا اور خوب داد سمیٹی۔ مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعراء میں سحر شیرازی، کامران رشید، حاجی مبارک، علی اسد، عمران حسین پاشا، انوش ساقی، پروفیسر بابر سردار، اختر سہیل، عدیل احمد عدیل، غلام عباس سجل، حسن رضا، علی طارق، اصغر مشتاق، ڈاکٹر خادم حسین، سید ناصر حسین بخاری، نعمان طاہر، علی جامی، الطاف عاجز، وسیم اکرم جویہ، احمد حیات بلوچ، تبسم قادری، گوہر شیرازی، عاشر صدیقی، حامد رضا زیدی، محمد یونس، علی رضا عارف اور ڈاکٹر قمر عباس قمر سمیت دیگر شعراء شامل تھے ۔مشاعرے کے اختتام پر شرکا نے اس طرح کے ادبی پروگراموں کے تسلسل کو سراہتے ہوئے اسے ادب کی ترویج کے لیے اہم قرار دیا۔