جڑانوالہ:غیر قانونی مویشی باڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی رنگزیب گورائیہ نے شہر میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے غیر قانونی مویشی باڑوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔
کارروائی کے دوران چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر اور میونسپل عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ ٹیم نے شہری حدود کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی مویشی باڑوں کو ہٹانے کے لیے سخت اقدامات کیے اور متعدد مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے کہا کہ غیر قانونی باڑوں کی وجہ سے شہر میں گندگی اور سیوریج کے مسائل پیدا ہو رہے تھے ، جن کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ قوانین کی پابندی کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔