المناک حادثہ، ٹریکٹر سے گر کر 45 سالہ شخص جاں بحق
بچیانہ (نمائندہ دنیا )بچیانہ کے علاقہ چکّو موڑ کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں 45 سالہ شخص ٹریکٹر سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چک نمبر 144 گ ب کا رہائشی محمد یاسین ولد پیران دتہ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے چکّو موڑ کے قریب کھیتوں میں ٹریکٹر کے ذریعے روٹا ویٹر چلا رہا تھا کہ اس دوران اسے مرگی کا دورہ پڑ گیا، جس کے باعث وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ٹریکٹر سے نیچے گر گیا۔زمین پر گرتے ہی وہ روٹا ویٹر کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔