سمندری :ایل پی جی کی قلت، پلانٹ سیل، 2 لاکھ جرمانہ عائد

 سمندری :ایل پی جی کی قلت، پلانٹ سیل، 2 لاکھ جرمانہ عائد

سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر گیس فروخت کی جا رہی تھی جس پر ایکشن لیا گیا

سمندری (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایات پر سمندری پیرا فورس نے اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کی سربراہی میں زائد نرخوں پر ایل پی جی گیس کی فروخت اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوششوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ایل پی جی گیس پلانٹ کو سیل کر دیا اور بھاری جرمانہ عائد کیا۔پیرا فورس انوسٹی گیشن آفیسر رانا ہارون جاوید نے اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں بائی پاس روڈ پر واقع ایل پی جی پلانٹ پر چھاپہ مارا، جہاں سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر گیس فروخت کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران بے ضابطگیوں پر پلانٹ کو سیل کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ پلانٹ پر مبینہ طور پر بلاجواز گیس کی سپلائی بند کر کے مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر اور پیرا فورس افسروں  نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری نرخوں پر ایل پی جی گیس کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ اور کسی بھی قسم کی ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں