گلبرگ :سابقہ رنجش پر مسلح افرادکی گھر اور گاڑی پر فائرنگ

 گلبرگ :سابقہ رنجش پر مسلح افرادکی گھر اور گاڑی پر فائرنگ

محلہ افغان آباد کے وحید الحق کے گھرملزموں کادھاوا،خوف وہراس،مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر شہری کے گھر اور گاڑی پر شدید فائرنگ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے محلہ افغان آباد کے رہائشی وحید الحق نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملزموں نے مبینہ طور پر اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر کے مرکزی دروازے اور گاڑی پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم اہل خانہ گولیوں کا نشانہ بننے سے محفوظ رہے ۔ بعد ازاں ملزمان فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں