وفد پاکستان روانہ ہوچکا، اسلام آباد مذاکرات کیلئے اچھی ٹیم بھیجی ہے: ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد مذاکرات کیلئے ایک اچھی ٹیم بھیجی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف اسلام آباد روانہ ہو چکے، جو اسلام آباد میں ملاقات کریں گے، ہمارے لیے یہ ڈیل اچھی ہوگی کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت جلد مکمل کھل جائے گا، ہم ویسے بھی آبنائے ہرمز کو استعمال نہیں کرتے، دوسرے ملک استعمال کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں کسی بیک پلان کی ضرورت نہیں، ایران کی فوج ختم کر دی ہے، ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں