تاندہ ڈیم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے

کوہاٹ: (دنیا نیوز) ریسکیو حکام کے مطابق تاندہ ڈیم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو کو بچا لیا گیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ 16 سالہ رضوان امبار بانڈہ کوہاٹ کا رہائشی تھا، نوجوان پکنک منانے تاندہ ڈیم آئے تھے کہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں