مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر، ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا، جس کی جانب سے ویگن میں نصب کیا گیا خستہ حال گیس سلنڈر حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔