اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے شہری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقے میں عبدالرحمن نامی شہری نجی بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوا رہا تھا کہ۔۔۔
اس دوران ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر قابو کر لیا اور زبردستی اس کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکلوانے کے ساتھ موبائل فون اور دیگر سامان بھی چھین لیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔