گھریلو رنجش، شوہر پر اہلیہ پر تشدد کا الزام، مقدمہ درج

گھریلو رنجش، شوہر پر اہلیہ پر تشدد کا الزام، مقدمہ درج

بٹالہ کالونی میں کرن شہزادی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)شوہر نے گھریلو رنجش کی بناء پر اہلیہ کو قابو کر کے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے کرن شہزادی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نے مبینہ طور پر گھریلو رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، جبکہ دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں