پولیس اہلکاروں کے مثبت رویے کے فروغ کے لیے تربیتی ورکشاپ

پولیس اہلکاروں کے مثبت رویے  کے فروغ کے لیے تربیتی ورکشاپ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کے عوام کے ساتھ مثبت رویوں کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او آفس چنیوٹ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں سینئر پولیس افسران، مذہبی علماء، ڈاکٹرز، تفتیشی افسران اور پولیس جوانوں نے شرکت کی۔ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں مرحلہ وار تربیتی کورسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں