امانت میں لی گئی رقم ہضم کرنے کا الزام، مقدمہ درج

 امانت میں لی گئی رقم ہضم کرنے کا الزام، مقدمہ درج

شاہد سے پراپرٹی کی خریداری کے دوران بھاری مالیت کی رقم بطور امانت لی گئی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت حاصل کی گئی رقم ہضم کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے اراضی سینٹر کے قریب شاہد علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے قریبی تعلقات کی بنا پر پراپرٹی کی خریداری کے دوران اس سے بھاری مالیت کی رقم بطور امانت حاصل کی، تاہم مقررہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر رقم ہضم کر لی گئی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں