گھر سے نقدی، زیورات اور قیمتی سامان چوری

 گھر سے نقدی، زیورات  اور قیمتی سامان چوری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان الماریوں کا صفایا کر گئے۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں کاشف نامی شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔۔۔

جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم گھر میں داخل ہوئے اور الماریوں سے نقدی، زیورات، موبائل فونز، کمپیوٹر، ایل سی ڈی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں