مدینہ ٹاؤن :شوروم پر مسلح افراد کی فائرنگ، مقدمہ درج
ملزموں نے روشان کے شوروم پر اسلحہ کے زور پر دھاوا بولا،خوف وہراس
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر شوروم پر فائرنگ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں روشان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے شوروم پر موجود تھا کہ اس دوران ملزموں نے مبینہ طور پر اس کے شوروم پر اسلحہ کے زور پر دھاوا بول دیا اور شدید فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا، بعد ازاں دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔