امانت میں رکھی مشینری اور سامان خوردبرد

 امانت میں رکھی مشینری  اور سامان خوردبرد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کاروباری تعلقات میں امانت رکھوائی گئی مشینری اور بھاری مالیت کا سامان خوردبرد کر لیا گیا۔

 تھانہ رضا آباد کے علاقے میں قمر الزماں نامی شہری نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے پاس کاروباری تعلقات کی بنا پر فیکٹری کی مشینری اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان بطور امانت رکھوایا گیا، جو ملزم نے مقررہ وقت پر واپس کرنے کے بجائے مبینہ طور پر خوردبرد کر لیا اور واپسی کا تقاضا کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دینا شروع کر دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں