فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، شکایت بے بنیاد قرار

 فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف  کارڈیالوجی، شکایت بے بنیاد قرار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے وضاحت کی ہے کہ یاسر علی ایڈووکیٹ کی شکایت دورانِ انکوائری خلافِ واقعات اور بے بنیاد پائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ یاسر علی ایڈووکیٹ کے بھائی امجد علی کو انجیوگرافی کی سہولت فراہم کی گئی اور حالت تسلی بخش ہونے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ مریض دوبارہ ایمرجنسی میں آیا تو ہسپتال میں انجیوگرافی کا رش ہونے کے باوجود اس کی حالت کے مطابق بہترین طبی سہولت فراہم کی گئی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق دوبارہ انجیوگرافی کی گئی، جس کے بعد مریض کی حالت بہتر ہونے پر اسے ڈسچارج کر دیا گیا۔ صوبائی محتسب فیصل آباد کی ہدایت پر دوبارہ انکوائری کی گئی، جس میں شکایت کنندہ کے تمام الزامات غلط ثابت ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں