خاتون وکیل کو دھمکیاں دینے اورہراساں کرنے پر مقدمہ درج

خاتون وکیل کو دھمکیاں دینے  اورہراساں کرنے پر مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)خاتون وکیل کو دھمکیاں دینے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے خاتون وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزموں کی جانب سے مبینہ طور پر اسے دھمکیاں دے کر ہراساں اور پریشان کیا جا رہا ہے ، جبکہ اس کے پیشہ ورانہ کام میں بھی مداخلت کی جا رہی ہے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں