سنوکر کھیلنے کا تنازع ، شہری پر تشدد، سنگین نتائج کی دھمکیاں
یاسرکو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیاگیا،تھانہ جھمرہ میں مقدمہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سنوکر کھیلنے کے تنازعے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ کے علاقے میں یاسر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اسے قابو کر لیا اور سنوکر کھیلنے کے تنازعے پر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔