اسلحے کی نمائش، ملزم گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، جو علاقہ مکینوں کے لیے خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔