نکاح پر نکاح کا الزام، خاتون سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ
راشد کی بیوی نے ملزموں کیساتھ ملکرقانون اور شریعت کی خلاف ورزی کی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)نکاح پر نکاح کرنے والی خاتون سمیت نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے میں راشد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ نے مبینہ طور پر دیگر ملزموں کے ساتھ مل کر نکاح پر نکاح کیا، جو قانون اور شریعت کی خلاف ورزی ہے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔