اشتہاری ملزم فرار ساتھی گرفتار، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 43 رب میں پولیس نے۔۔۔
اشتہاری ملزم گلزار کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، تاہم وہ پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ کارروائی کے دوران اس کے ساتھی ابرار کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔